تھر فیسٹیول کی کامیابی کیلئے کمیٹیاں قائم

تھر فیسٹیول کی کامیابی کیلئے کمیٹیاں قائم

مٹھی (نامہ نگار) 19.20اور 21مارچ 2021کو منعقد ہونے والے سہ روزہ تھرفیسٹیول کے پروگراموں کو کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو کی سربراہی میں سب کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ضلع انتظامیہ تھرپارکر کی جانب سے ان تمام سب کمیٹیوں

کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مٹھی اور نو کوٹ قلعے پر تین روزہ منعقد ہونے والے تھر فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے آرگنائیزنگ کمیٹی، سیمینار، ٹیبلوز، اور تقاریر مقابلا کمیٹی، نمائش کمیٹی، ایوارڈ کمیٹی، میڈیا مینیجمنٹ کمیٹی، رہائش اور

ٹرانسپورٹ کمیٹی، مارچ پاس کمیٹی، سوینئیر کمیٹی، نو کوٹ قلعے پر منعقد ہونے والے پروگرام کے متعلق آرگنائیزنگ کمیٹی، اسپورٹس کمیٹی، اسٹال مینیجمنٹ کمیٹی، تھر انویسٹمنٹ اینڈ ٹوئرزم پروموشن کانفرنس کمیٹی اور دیگر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ تھرپارکر

کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی جانب سے تھر فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے منعقدہ پروگراموں کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔