بلڈرزکیخلاف نیب ریفرنس

احتساب عدالت نے غنی بلڈرز کے مالک جاوید اقبال اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس میں ملزم کی عدم حاضری پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔ جمعہ کو دوران سماعت ریفرنس میں نامزد ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم جاوید اقبال اپنے بھائی کی وفات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔

https://jang.com.pk/news/896876?_ga=2.85379741.564410263.1615600871-50924783.1615600870

————
کراچی (اعظم علی/نمائندہ خصوصی )لیاری لیز آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا ،اراضی کی لیز کیلئے آنے والے سائلین سے لاکھوں روپے رشوت طلب کی جاتی ہے، نہ دینے کی صورت میںافسران فائلیں ریلیز نہیں کرتے جس کی وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت اورپریشانی کا شکار ہیں ۔ جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دفتر ہمارے ماتحت نہیں ،تفصیلات کے مطابق لی مارکیٹ میں واقع لیاری لیز آفس میں بڑے پیمانے پررشوت ستانی کا انکشاف ہواہے، قانونی طورپر لیز کیلئے آنے والوں کو سرکاری فیس کا چالان بھرنا پڑتاہے مگر وہاں موجود راشی عملہ چالان کے ساتھ ساتھ سائلین سے لاکھوں روپے رشوت طلب کرتا ہے،اپنے ساتھ ہونے والی اس زیادتی پر لیاری کے مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں، سائلین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص 40گز کا پلاٹ لیز کرانے جاتاہے تو 15ہزار روپے کے چالان کے علاوہ تقریباً ایک لاکھ رشوت دینا پڑتی ہے جس میں مبینہ طور پرڈپٹی ڈائریکٹر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،اکائونٹ آفیسر ،لیز کمیٹی ،لیز ایگزیکٹو سمیت سب کا حصہ ہوتا ہے ۔ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈاٹریکٹر لینڈ بھی صدر ٹائون کے آفس میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں،کے ایم سی لینڈ ڈپارنمنٹ میں جگہ جگہ رشوت کا بازار گرم ہے، رشوت کے باوجود لیز کے کاغذات تین تین ماہ تک افسران کی ٹیبل پر ہوتے ہیں اور لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے مختلف بہانے بنائے جاتے ہیں ۔سائلین نے وزیراعلیٰ سندھ‘ ایڈمنسٹریٹر کراچی ‘علاقےکے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہےکہ وہ اس معاملے کانوٹس لیں اورراشی عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں
https://jang.com.pk/news/897006?_ga=2.110594433.564410263.1615600871-50924783.1615600870