خاور مانیکا کے گھر تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

پاکپتن میں خاورفرید مانیکا کے گھر پر تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، تقریب میں خاورفرید مانیکا دھمال بھی ڈالتے رہے۔ جیو نیوز کے مطابق پاکپتن میں خاور فرید مانیکا کے گھر پر ان کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی شادی کی خوشی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں خاور مانیکا اور انکا بیٹا صوفیانہ کلام پر دھمال ڈالتے رہے اور عقیدت مند ان پر نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ خاور فرید مانیکا کے بھائی احمد رضا مانیکا کے مطابق خاور فرید مانیکا کے بیٹے ابراہیم مانیکا کی 9 اپریل کو شادی ہے اور اس خوشی میں یہ تقریب منعقد کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق خاورمانیکا نےدو روز قبل اسی طرح کی تقریب اپنے آبائی گاؤں پیر غنی میں بھی منعقد کی تھی۔

https://jang.com.pk/news/897015?_ga=2.118932237.564410263.1615600871-50924783.1615600870