کراچی ایوارڈ فارم 15مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کراچی ایوارڈز کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ15مارچ ہے، اس ایوراڈکا اعلان فروری میں کیا گیا تھا،جس کا مقصدکراچی کے شاندار ماضی کو اجاگر کرتے ہوئے، ایسے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،جو اس شہر کی سماجی ترقی کے لئے مصروف عمل ہیں،کراچی ایوارڈز جیتنے والوں کو بجلی کے بلوں میں رعایت کی صورت میں 250,000 روپے سے لے کر 500,000 روپے تک انعام میں دیئے جائیں گے،درخواست فارم کے الیکٹرک کی ویب سائٹ www.ke.com.pk/khiawards سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں کو مجموعی طور پر 13 اعزازات پیش کئے جائیں گے، جب کہ ہر شعبے میں تین ادارے کامیاب قرار دیئے جائیں گے۔

https://jang.com.pk/news/896872?_ga=2.85379741.564410263.1615600871-50924783.1615600870