سجاول تجاوزات ہٹانے کے بجائے شہریوں کے لئے مسائل پیدا کردئے گئے ہیں

سجاول تجاوزات ہٹانے کے بجائے شہریوں کے لئے مسائل پیدا کردئے گئے ہیں ، انتظامیہ نے تجاوزات ختم کرنے کے بجائے ٹھیلوں والوں کو مین روڈ سے ہٹ جانے کے احکامات جاری کئے ہیں ، جس کے بعد ٹھیلے والے دکانوں کے آگے فٹ پاتھوں پر چڑھ گئے ہیں ، اور دکانداروں کے لئے شدید مسائل پیدا ہوگئے ہیں جبکہ شہرمیں جگہ جگہ مرغی ، گوشت ،اور مچھلی کے ڈھابے موجود ہیں جن کو مچھلی مارکیٹ تک محدود کرنے کے اقدامات نہ کرنے سے شہرمیں گندگی اور بدبوسے شہریوں کا وہاں سے گذرناتک محال ہے ، علاوہ ازیں شہرکے واٹرسپلائی تالاب کے باہر پرانے ڈھک ، فلٹرپلانٹ کے اندر قبضے بدستورجاری ہیں ، پرانی ایس ڈی ایم آفس ، دھوبی گھاٹ ، پرانی ٹائون کمیٹی آفس ، پرانے کمیونٹی ہال ، سمیت ایئرپورٹ، تعلقہ اسپتال ، بس اسٹاپ ، کالیج و ہائی اسکول گرائونڈ، ہائی ویز کالونی ، اسکولوں کے پلاٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں و پلاٹوں پر بدستورقبضے ہیں ، لیندمافیاکی جانب سے بعض جگہوں پر جعلی کاغذات کی بنیاد پر ہائوسنگ اسکمیں متعارف کراکے بھی لوگوں سے کروڑوں روپے اینٹھ لئے گئے ہیں ، لینڈمافیاکی دیدہ دلیری یہ ہے کہ سجاول تھانے کے سوسالہ پرانے کوارٹرس کو بھی جعلی کاغذات کی بنیاد پر ہتھیانے کی کوشش کی گئی ہے ، تھانہ کے سامنے پرانے اوڈھر واہ پر سی این جی اسٹیشن قائم ہے جبکہ پرانے ناکہ کی عمارت اور اوڈھرواہ پر درجنوں دکانیں تعمیرکردی گئی ہیں ، اور نہرکو مکمل بند کردیاگیاہے ، شہرمیں جعلی کاغذات کی بنیاد پر چائناکٹنگ کرکے کچراکونڈیوں اور سرکاری پلاٹوں کو ہتھیالیاگیاہے ، شکایات کے باوجود بھی ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ہے ، بلکہ مزید قبضے کرائے جارہے ہیں ، نیشنل بنک کے سامنے پختہ تعمیرات کا کام جاری ہے ، شہرمیں لینڈمافیاکے گروہ کی جانب سے دیدہ دلیری سے قبضے کرکے جعلی کاغذات کی بنیاد پر خرید وفروخت کی جارہی ہے لینڈمافیاگروہ میں سابقہ رینیوملازم ، پٹواری ، کالعدم تنظیم کے ارکان اور نیب زدہ افراد بھی شامل ہیں جو مختلف حربے استعمال کرکے انتظامیہ کو بھی بلیک میل کرکے کروڑوں روپے کی ہیرپھیرکررہے ہیں ، شکایات کرنے والے شہریوں کو حراساں کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کی ملی بھگت سے بھی دبائوڈال کرخاموش کرانے میں مصروف ہیں ، سجاول اتحاد کے رہنمائوں نے حکام بالاسے اپیل کی ہے کہ سجاول میں لینڈ مافیاکے خلاف کاروائی کرکے شہرکا نقشہ بیس سال پرانے نقشہ پر بحال کیاجائے ۔ اور تمام غیرقانونی قبضے ختم کرائے جائیں ۔