شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کی 1021شکایات کا ازالہ


وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ کی خصوصی ہدایات پر فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے جلداز جلد خاتمے کیلئے واٹربورڈ کی شبانہ روز جاری خصوصی مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کی 1021شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈ کے عملے نے گذشتہ4روز کے دوران وحید آباد،گلبہار،نورخان ولیج،کالج روڈ،جناح بروہی گوٹھ یوسی 31،اسکیم 33،پاک کالونی یوسی 5،شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 10 یوسی 14جمعہ گوٹھ،سائٹ ٹاؤن سندھی محلہ،جہان آبا،دکلاکوٹ،یوسی 6،7،شیدی محلہ، رانگی واڑہ یوسی 11،لیاری،جناح گراؤنڈ عزیز آباد،یوسی 9ناتھاخان گوٹھ، میوہ شاہ قبرستان یوسی 7سائٹ ٹاؤن،لیاقت آباد نمبر 10،مجاہد کالونی ناظم آباد،یوسی 18،گلشن بہار،یوسی 24،گلشن ضیاء اور پاکستان بازاراورنگی ٹاؤن،اورگلبرگ بلاک 17 میں سیوریج اوورفلو کی درج کرائی گئی سیکڑوں شکایت دور کردی ہیں جبکہ بلال کالونی پمپ کورنگی میں 24انچ قطر کی،ملیر ہالٹ بوسٹنگ اسٹیشن کی 16انچ قطر تبدیل کرکے پانی کی فراہمی بہتربنائی گئی،امپریس مارکیٹ کے قریب 21انچ قطر کی پانی کی لائن کی مرمت کی گئی،سردار ٹاؤن ملیر میں سیوریج لائن سے بوسیدہ وناکارہ ٹی تبدیل کی گئی،صدر ٹیکسٹائل پلازہ کی 4انچ قطر کی پانی کی لائن تبدیل کرکے پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایت دور کی گئی،گلبرگ بلاک 16میں 6انچ قطر کی لائن میں پیدا ہونے والے متعدد شگاف پر کئے گئے،19,بلاک 10،اور18میں 3انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن بچھائی گئی،پپری رورل ایریا میں 15انچ قطر،بن قاسم چراغ کالونی میں سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے 12انچ قطر کی آرسی سی،یوسی 9ناتھاخان میں 12انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی،سرجانی ٹاؤن میں ددھنسنے والی 8انچ قطر کی،نیوکراچی سیکٹر5بی میں 15انچ قطر کی،شاہ فیصل ٹاؤن گلزار ابراہیم اور گلشن قادری میں 8انچ، ریحان میموریل سوسائٹی، روشن باغ بلاک 21فیڈرل بی ایریا میں 12انچ قطر کی فراہمی آب اور سیوریج لائن تبدیل کی گئی،یوسی 20لانڈھی میں زیرزمین دھنسنی اور میٹرویل 4سائٹ ٹاؤن میں ناکارہ سیوریج لائن تلاش کرکے اسے تبدیل کردیاگیا،لانڈھی یوسی 15,16,اور18میں 24اور12انچ قطر کی اور بلاک 3ناظم آباد میں 8انچ قطرکی سیوریج لائن بچھائی گئیں،پٹھان کالونی،سائٹ ٹاؤ ن،پمپنگ اسٹیشن کے ٹوٹنے والے بال بیئرنگ تبدیل کیئے گئے،مشرف کالونی پمپنگ اسٹیشن کے پمپس کی مرمت کی گئی اور ضروری پرزے تبدیل کیئے گئے،بلدیہ 3نمبر پمپنگ اسٹیشن پر کارکردگی پرنظررکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے گئے،اس کے علاوہ شاہ فیصل ٹاؤن،یوسی ون مہران ڈپوروڈ،میوہ شاہ قبرستان یوسی 7سائٹ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں مین ہولز کی مرمت کرکے گٹروں کے ڈھکن اور رنگ سلیب تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
ر ضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ