نیشنل بینک اور ایوری واٹر (EVERYWATER) کے درمیان معاہدہ


نیشنل بینک آف پاکستان اور ایک جدید پاکستانی اسٹارٹ اپ ایوری واٹر(EVERYWATER)کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔NBP نوجوان کیمیکل انجینئرز کے اس پاکستانی اسٹارٹ اپ کو قابل عمل بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا تاکہ وہ صاف پانی کی فراہمی کے جدید حل کے ساتھ مارکیٹ میں جاسکیں۔EW کی بنیاد شایان،سہیل،اسامہ تنویر اور ارسلان احمد نے رکھی تھی جو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکے گریجویٹ ہیں۔ EW میں انہوں نے ایک انوکھی پولیمر ٹکنالوجی ایجاد کی جس کا نام انہوں نے ʼʼایسوٹیرک ریسسٹیو ممبرینʼʼ (ESOTERIK RESISTIVE MEMBRANE?) رکھا جسے انٹرنزک بایوفلم ریسسٹیو ممبرین(Intrinsic biofilm resistive membrane) بھی کہا جاتا ہے۔EW نے اپنے EEM کے لئے دنیا بھر میں 82 ملکوں میں پیٹنٹ جمع کیے ہیں۔ EW نے انفرادی، گھریلو کمیونٹی،زرعی اور صنعتی استعمال کیلئے صاف پانی کی فراہمی کاایک پائیدار اور سستاحل ڈیزائن کیا ہے۔ ممبرین کی کسی بھی تبدیلی کے بغیر EW کے فلٹرز برسوں تک آف گرڈ پانی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔EW گھریلو صارفین کے لئے میٹھے

پانی کو صاف کرنے کی لاگت کو 20 روپے فی 100 لیٹر تک اور کھارے پانی کو صاف کرنے کی لاگت کو 40 روپے فی100 لیٹر تک نیچے لےجانے میں کامیاب ہوگئی ہے. ERM ٹیکنالوجی کے بارے میں شعور اور پہچان اور معاشروں پر اس کے اثرات میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بڑھتی ہوئی پہچان بانیوں کو ملنے والے متعدد بین الاقوامی ایوارڈوں سے واضح ہوتی ہے۔ حال ہی میں EW کے بانیوں کو فوربس نیفوربس 30 انڈر30ایشیا کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ انہوں اپنے جدید اور مؤثر کام کے لئے کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈ,ؤائی جی ایس بیلجیئم ایوارڈ ء اور ʼʼٹیک آف استنبول ایوارڈʼʼ جیتا ہے۔نیشنل بینک مؤثر سرمایہ کاری کی طرف اپنی قرارداد کے بعد EW کے ساتھ ایکونٹی شراکت داری میں داخل ہو گیا ہے۔ اس نوعیت کی اہم سرمایہ کاری نہ صرف EW کو مارکیٹ میں جانے کا اہل بناتی ہے بلکہ دیگر اسٹارٹ اپس کو بھی ایک واضح سگنل بھیجتی ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان مارکیٹ جانے یا چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے جدید اور قابل عمل حل کے لئے کھلا ہے۔جاوید صاحب نے EW کے سفر کیآغازکے بارے میں بتایا کہ پانی میں ان کی دلچسپی نے انہیں شایان، سہیل اور ان کی ٹیم سے متعارف کروایا جوایک انقلابی واٹر فلٹریشن ٹیکنالوجی پر کام کررہے تھے۔ انہوں نے ہاشو گروپ اور NBP کا اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مرتضیٰ ہاشوانی نے صدر NBP عارف عثمانی کا EW میں ان کی سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پانی کے عالمی مسئلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے EW اپنی جدید مصنوعات کو استعمال کرکے ان مسائل کو حل کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ EW کا حتمی مقصد سمندری پانی کوسستے پینے کے پانی میں تبدیل کرنا ہے جو سب کے لئے پینے کے صاف پانی تک رسائی فراہم کرے گا۔زوہیرعاشر صاحب نے حصار فاؤنڈیشن کا ایک مختصر تعارف پیش کیا۔عارف عثمانی نے وضاحت کی کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ سرمایہ کاری صرف منافع کے بارے میں نہیں ہے اور وہ کس طرح منفرد کام کرنا چاہتے ہیں اور دوسرے تجارتی بینکوں کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتے۔ ان کا نظریہ ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا ہے جو پاکستان میں مثبت اثرات مرتب کرسکیں