ضلع سجاول کے شہرمیرپوربٹھورو میں طالب علم سے جنسی زیادتی اور وڈیوبناکربلیک میل کرنے کا انکشاف

سجاول: ضلع سجاول کے شہرمیرپوربٹھورو میں طالب علم سے جنسی زیادتی اور وڈیوبناکربلیک میل کرنے کا انکشاف ہواہے ،نویں جماعت کے طالب علم سرفراز زئور نے اپنے والد مستری ابراہیم زئور کے ھمراہ پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ اس کے ساتھ چار افراد وسیم شاہ، منظر سموں ، کاشف زئور اور نوید ملاح نے سرکاری اسپتال کے ایک گھر میں جنسی زیادتی کی اور وڈیو بناکر بلیک میل کرتے رہے اور مختلف اوقات میں پیسے طلب کرتے رہے ،جو میں گھرسے چوری کرکے ان کو دیتارہا، والد نے بتایاکہ گھرمیں چوریوں اور اسکول نہ جانے کی وجہ سے میں نے بچے کو مدرسے بھیج دیااس کے بعد کسی نے مجھے بتایاکہ لڑکے کو بلیک میل کیاجارہاہے جس پر میں نے لڑکے سے پوچھاتو اس نے یہ بات بتائی ہے ،اس بلیک میلر گروھ کے خلاف کاروائی کی جائے مذکورہ انکشاف پر شہریوں نے بھی شدید ردعمل کا اظہارکیاہے اور شہرمیں مزید طالب علموں اور طالبات کے ساتھ بھی ایسے واقعات ہونے کا خدشہ ظاہر کیاہے ، واضع رہے کہ تین سال قبل تحصیل میرپوربٹھورو کے شہر دڑو میں بھی ایساہی واقعہ پیش آیاتھااور جنسی زیادتی کی وڈیووائرل ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکیاگیااب میرپوربٹھورو شہرمیں بھی ایسے ہی واقعے کا انکشاف ہواہے ۔