سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں نئے تعینات ہونے والے سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد بر ڑو سے تعارفی ملاقات۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے محکمہ اطلا عا ت سندھ میں نئے تعینات ہو نے والے سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد بر ڑو سے تعارفی ملاقات کی ۔اس مو قع پر وزیر اطلا عا ت سندھ سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلا ف ہو نے والے منفی پرو پیگنڈے کا مو ثر اور بر وقت جوا ب دینے کےلئے محکمہ اطلا عا ت کو فعا ل بنا یا جا ئے ،باالخصوص سو شل میڈیا ڈائریکٹوریٹ کو جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق مضبوط کیا جائے۔کیونکہ ذرا ئع ابلا غ میں سوشل میڈیا آج کے دور میں پیغام رسانی کا سب سے موثر ذریعہ ہے اور کسی بھی خبر کی فو ر ی طو ر پر عوام النا س تک تر سیل کا سب سے تیز ترین ذر یعہ ہے۔صو با ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نےکہا کہ سندھ حکومت چیئر مین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کے ویژ ن پر بھر پو ر طر یقے سے عمل پیرا ہے اور صو بہ میں صحت ،تعلیم ،بنیا دی ڈھا نچے کی بہتری سمیت سما جی شعبہ میں فلیگشپ پرو گرا م شرو ع کئے ہیں۔صو با ئی وزیر نے کہا کہ چیئر مین بلا ول بھٹو زر دا ر ی کی ہدایت پر صو بہ میں جنگلا ت کی بحا لی کےلئے میگا پرو جیکٹس شرو ع کئے ہیں جس میں سر سبز سندھ ،اربن فا ر یسٹ اور مینگرو ز فا ر یسٹ شا مل ہیں ۔سید نا صر حسین شاہ نے سیکریٹری اطلا عا ت سندھ کو ہدایت کی کہ حکومت کے مثبت کا مو ں کی عوا م کو آگا ہی فرا ہم کر نا محکمہ اطلا عا ت سندھ کی بنیادی ذمہ دا ر ی ہے ،انہو ں نے کہا کہ میڈیا ہا ﺅ سز اور صحا فیو ں سے را بطے مضبو ط کئے جا ئیں ۔سید نا صر حسین شا ہ نے مزید کہا کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی ملک کی واحد جما عت ہے جس نے آزا دی اظہا ر را ئے اور صحا فیو ں کی فلا ح و بہبو د کےلئے مو ثر اقدا ما ت کئے ہیں تا کہ وہ اپنی ذمہ دا ر ی بھر پو ر اندا ز سے ادا کر سکیں ۔اس مو قع پر سید نا صر حسین شا ہ کو سیکریٹری اطلاعات رفیقِ احمد برڑو نے محکمہ کی جا نب سے شائع کرائے گئے، شہید بےنظیر بھٹو کی تصویری سو انح حیا ت اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ۔