چوہدری نصر اقبال ساہی ۔چیف ایگزیکٹیو ساہی برکس کمپنی اینڈ المدینہ پٹرولیم پھالیہ

ہمارے دوست نصر اقبال ساہی سے گجرات چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ملاقات ہوئی تھی اور پھر ان کی خوبصورت شخصیت نے ہمیں اپنا گرویدہ بنا لیا ۔سادہ طبیعت کے مالک نصر اقبال اپنے اندر ایک سمندر ہیں جو ایک طرف تین عدد بھٹہ خشت کے مالک ہیں تو دوسری طرف پٹرول پمپ کی ملکیت بھی رکھتے ہیں اور ساتھ ساتھ پراپرٹی میں انویسٹمنٹ کرنے کا بھی وسیع تجربہ ہے ایک کامیاب بزنس مین کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اپنی محنت اور صاف گوئی سے ایک خاص مقام بھی رکھتے ہیں ۔