دو ماہ تک جاری رہنے والی پروموشن کے تحت ساڑھے سات ہزار کی خریداری پر دبئی کے ریٹرن ٹکٹ اور بحریہ انڈونچر لینڈ کے ٹکٹس بھی روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے جیتے جا سکیں گے

بحریہ ٹائون کراچی میں امتیاز سپر مارکیٹ کے اسٹور کا شاندار افتتاح کیا گیا اور عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ چیئرمین امتیاز اسٹور امتیاز حسین عباسی کے ساتھ کنٹری ہیڈ بحریہ ٹائون شاہد محمود قریشی اور آپریشنز ڈائریکٹر بحریہ ٹائون بابر تنولی نے اسٹور کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا۔ تقریب میں دونوں اداروں کی مینجمنٹ، میڈیا کے معزز مہمان اور بحریہ ٹائون کراچی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امتیاز اسٹور کی جانب سے آج سے شروع ہونے والی دو ماہ تک جاری رہنے والی پروموشن کے تحت ساڑھے سات ہزار کی خریداری پر دبئی کے ریٹرن ٹکٹ اور بحریہ انڈونچر لینڈ کے ٹکٹس بھی روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے جیتے جا سکیں گے۔ امتیاز سپر مارکیٹ جو پاکستان بھر میں بڑھتی ہوئی ریٹیل چینز کے درمیان امتیازی مقام رکھتا ہے، اب بحریہ ٹائون کراچی اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو خریداری کا منفرد تجربہ فراہم کرے گی اور ساتھ ہی لاتعدا معیاری برانڈز کو سستے داموں عوام کو فراہم کی جائیں گی۔ سپر مارکیٹ میں فراہم کی

جانے والی اشیاء میں گروسری بیکری، مشروبات، ڈیری پراڈکٹس، اسکول اور دفاتر کی اسٹیشنری، کھلونے، کھیلوں کا سامان، میک اَپ، کراکری وغیرہ کا سامان شامل ہے۔ خریداروں کی سہولت کے لئے تازہ سبزیوں، پھلوں، گوشت، مچھلی اہر ڈرائی فروٹ کی وسیع ورائٹی بھی موجود ہے۔ بحریہ ٹائون کراچی میں میکڈونلڈ، کے ایف سی، پیزاہٹ، برگر کنگ، جن سوئے، سوزوکی موٹرز شوروم، کمرشل بینکوں کی برانچز وغیرہ پہلے سے ہی موجود ہیں جبکہ اشیائے خوردو نوش اور ڈیزائنر کپڑوں، ریسٹورانٹ سے ہوم ڈیکور تک تمام سہولیات بحریہ ٹائون کراچی کے رہائشیوں کے لئے موجود ہیں۔