ہمالیہ کی نئی مہم کا آغاز، عائزہ خان برانڈ ایمبیسڈر مقرر

????????????????????????????????????

کراچی(کامرس رپورٹر)صحت و حفاظت کی صف اول کی کمپنی اور ذاتی ہربل کیئر مصنوعات میں رہنما کی حیثیت رکھنے والے ہمالیہ(Himalaya) نے ٹی وی کمرشل کے اجرا کی تقریب کے موقع پر صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کو اپنے فلیگ شپ برانڈ ‘ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش’ کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ہمالیہ دبئی کے جنرل منیجر ریحان احمد نے کہا کہ یہ ایک جانی مانی حقیقت ہے کہ کیل مہاسے ایک عام مسئلہ ہے جس کا نوجوانوں کوسامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ اکثر اپنے نشان جلد پر چھوڑ جاتے ہیں۔ تقریب میں عائزہ خان خود بھی موجود تھیں جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا عمومی طور پر نمی والا موسم مستقل جلد پر چکنائی اور کیل مہاسوں کا سبب بنتا ہے اور ہم سب کا یکساں مسئلہ ہے۔ ہمارے معاشرے میں اکثر نوجوان چہرے کی صفائی کے لیے اب بھی صابن کا ہی استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے جلد پر کیل مہاسوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ میری توجہ اس بات پر مبذول ہو گی کہ میں نوجوان نسل میں جلد کو سمجھنے کے حوالے سے آگاہی پیدا کر سکوں۔