ٹک ٹاکر مسکان اور سویرا کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوا۔جس کی آخری لوکیشن مظفر آباد کالونی سامنے آئی

ٹک ٹاکر مسکان اور ساتھیوں کا قتل، اصل معاملہ دو لڑکیوں کی لڑائی کا نکلا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد کے علاقے گارڈن میں گزشتہ دنوں فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاکر مسکان کو تین ساتھیوں سمیت قتل کرنے کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر مسکان اور سویرا کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا ۔


دونوں ٹک ٹاکر خواتین میں جھگڑا چار لوگوں کی موت کی وجہ بنا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار مسکان قاتل رحمان کی دوست تھی، مسکان سے جھگڑے کے بعد رحمان نے سویرا نامی ٹک ٹاکر سے دوستی کرکے ویڈیو بنائی جسے دیکھنے پر مسکان سویرا کے گھر پہنچ گئی، جہاں دونوں خواتین کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کی سویرا نامی ٹک ٹاکر نے ملزم رحمان کو شکایت کی جس پر رحمان نے مسکان کو بلا کر ساتھیوں سمیت گولیاں مار دیں۔
خیال رہے کہ خاتون ٹک ٹاکر مسکان سمیت چار افراد کے قتل کا مقدمہ زیر تفتیش ہے۔ گذشتہ روز تفتیش میں عندیہ ملا تھا کہ چاروں افراد کو منشیات اور جوا کے کاروبار سمیت سوشل میڈیا پر مقبولیت کی دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔ ملزم نے گاڑی کی پچھلی جانب سے فائرنگ کی تھی، جس پر دیگر دوست اتر کر بھاگے اور گاڑی پر فائر کی جانے والی گولی مسکان کو لگی۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوا۔جس کی آخری لوکیشن مظفر آباد کالونی سامنے آئی

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-02-08/news-2723928.html