ٹلہ جوگیاں سے ایک کروڑ سال پرانا ہاتھی دانت دریافت


دینہ کے نواحی علاقہ مشہور پہاڑ ٹلہ جوگیاں کے دامن سے ایک کروڑ سال پرانا ہاتھی دانت دریافت ہوا ہے، دانت کی لمبائی 20 انچ ہے، اس کا زیادہ تر حصہ مقامی لوگوں نے توڑ دیا ہے، دانت پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے طالب علم احمد محمد عارف اور چوہدری عابد حسین نے دریافت کیا ہے، عابد حسین نے بتایا طلباء سے مل کر چھٹا دانت دریافت کیا ہے، سب سے پہلے 2003 ء میں تتروٹ سے دس فٹ لمبا ہاتھی دانت دریافت ہوا تھا۔

https://jang.com.pk/news/882471?_ga=2.263732239.2054048293.1612763610-618323248.1612763609