آغا خان بورڈ کے سربراہ آئی بی سی سی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

کراچی(سید محمد عسکری) وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے آئی بی سی سی فورم کے سابق چیئرمین اور آغا خان یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر شہزاد جیوا کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی ایک سفارشاتی ادارہ کا درجہ رکھتی ہے، جو میٹرک اور انٹر امتحانات، سرٹیفکیٹس کی تصدیق، مساوات، اور دیگر معاملات پر ملک میں موجود تمام بورڈوں کے ساتھ ملکر تجاویز اور سفارشات مرتب کرتی ہے۔ ڈاکٹر جیوا پچھلے سال آئی بی سی سی فورم کے چیئرمین رہ چکے ہیں جن کی مدت 31 دسمبر 2020 کو ختم ہوئی ہے ۔

https://jang.com.pk/news/881710?_ga=2.261407629.1248206509.1612603257-90337664.1612603257