لکی سیمنٹ نے بزنس ٹرانسفارمیشن میں سی ایس آر ایوارڈ حاصل کرلیا

کراچی(کامرس رپورٹر) سیمنٹ بنانے والی معروف کمپنی لکی سیمنٹ نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ دسویں سی ایس آر سمٹ اینڈ ایوارڈز میں پروفیشنلز نیٹ ورک(ٹی پی این)کے زیرِ اہتمام”بزنس ٹرانسفارمیشن”کے زمرے میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی ایوارڈ حاصل کرلیا۔ لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈ اپنے تخصیص کردہ رسد کے بیڑے کے کامیاب انضمام کے ذریعے اپنے کاروبار میں پائیدار تبدیلیاں لانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔لاجسٹکس کے نظام نے نہ صرف کمپنی کی مجموعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا بلکہ ملک میں بڑے پیمانے روزگار بھی فراہم لرنے کا بھی ذریعہ بنی کیونکہ ملک میں ہزاروں افراد لاجسٹکس کے کاروبار سے منسلک ہیں۔کمپنی اپنے بیڑے میں شامل گاڑیوں میں اخراج کی باقاعدہ جانچ کے ذریعے اپنے رسد کے عمل کے تمام ماحولیاتی پہلوؤں کے احاطے کو بھی یقینی بناتی ہے۔اس موقع پر ایوارڈوصول کرتے ہوئے لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر امین گنی نے کہا کہ لکی سیمنٹ پاکستان میں سیمنٹ کے صفِ اول کے مینوفیکچرز میں ہونے کی وجہ سے تعمیراتی صنعت میں ماحولیاتی استحکام لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ہم نے بڑے پیمانے پر ایسے پروگراموں پر عمل درآمد کرنے کیلئے وسائل مختص کررکھے ہیں جو ہماری کاروباری سرگرمیوں میں ہر سطح پرماحولیاتی استحکام کی ضمانت دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لکی سیمنٹ کی انتظامیہ پائیدار ماحولیاتی طریقوں پر عمل کرنے پر پورا یقین رکھتی ہے اور وسائل کے موئثر استعمال کیلئے توانائی کی کھپت کو کم کرنے اور ماحولیاتی معاملات کو حل کرنے والے اقدامات پر وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کرتی ہے۔ڈاؤن اسٹریم کو ویلیو چین کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے والی لکی سیمنٹ کے پاس اپنے لاجسٹک فلیٹ موجود ہیں۔ جو ان باؤنڈ اور آؤٹ بانڈ، صارفین اور مقامات کی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔پرائم موورز، بلکرز اور ٹریلرز کے بیڑے کو ماہر اور پیشہ ور افراد پر مشتمل ٹیم کے ذریعہ مانیٹر کیا جاتا ہے تاکہ پلانٹ سے لیکر تعمیراتی سائٹ تک اعلٰی ترین خدمات اور کارکردگی کو یقینی بنایا جاسکے۔کمپنی لیڈ ٹائم اور روڈ سیفٹی پر بھی زور دیتی ہے۔ اسلیئے کمپنی کی تمام گاڑیوں پر جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ نگرانی ٹیم کی ہر سطح پر ٹریننگ کی جاتی ہے تاکہ مستقل بہتری کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔