بورڈ حفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، سلیم ملک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کاکہنا ہے کہ محمد حفیظ پاکستان کا اہم کھلاڑی ہے، پرفارمنس بہت اچھی تھی، کرکٹ بورڈ والےحفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم ملک نے کہا کہ ٹیم میں سینئرز کا ہونا بہت ضروری ہے، سینئرز کو ایک دم سے نظرانداز کرکے جونئیرز کو ٹیم میں نہیں ڈالنا چاہیے
سلیم ملک نے کہا کہ پاکستان کی خدمت کون نہیں کرنا چاہتا، ہم بھی پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، یہ توکرکٹ بورڈ دیکھے کہ ہمیں کوئی ذمہ داری سونپنی ہے کہ نہیں
انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ والے تجربہ کار محمد حفیظ کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں