KDA افسران کی تنخواہیں بند کرنے پر بالا افسران کے اکاؤنٹس سے ادائیگی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) گریڈ 17 افسران کی تنخواہیں بند کرنے کے خلاف بالا افسران کے اکاؤنٹس سے تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت نے حکم دیاہے کہ سندھ حکومت کے ڈی اے کی مالی مدد سے متعلق اقدام کرے۔ عدالت عالیہ نے کے ڈی اے میں تقرری، تبادلے روکنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا۔ بدھ کو جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کے ڈی اے گریڈ 17 افسران کی تنخواہیں بند کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت کے ڈی اے افسران کی تنخواہیں بند کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت کا کہنا تھا کہ ان کا کیا قصور کہ تنخواہیں بند کر دیں، ان کے بچے کیا کریں، اسکولوں کی فیس کہاں سے لائیں گے،اگر پنشنز کے لیے پیسے نہیں تو کیا حاضر سروس افسران کی تنخواہیں روک دیں گے،ان کے گھروں کے چولہے کہاں سے جلیں گے؟ کے ڈی اے کے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے نے رفاعی پلاٹ نیلام کرنے کا

منصوبہ بنایا ہے۔