گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 مریض انتقال کرگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 مریض انتقال کرگئے جبکہ 890 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1030 افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10954 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 890 نئے کیسز سامنے آئےہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 8.1 فیصد ہے۔انہوں نےکہا کہ صوبے میں اب تک 2675845 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 243682 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 1030 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 222037 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے آج مزید 32 مریض انتقال کرگئے جس سے صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 3957 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 17688 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16796 مریض گھروں ، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 880 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 800 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 88 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبےکے 890 کورونا کیسز میں سے 601 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 202، کورنگی 125، ضلع وسطی 101 ، ضلع جنوبی 81، ملیر 64 اور ضلع غربی میں سے 28 مزید نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں اسی طرح میرپورخاص میں 31، حیدرآباد 29، قمبر 27 ، مٹیاری 23، بدین 21، دادو 20 ، جیکب آباد 18 ، سانگھڑ 15، نوابشاہ 13،ٹنڈومحمد خان 12 ، لاڑکانہ، عمرکوٹ، نوشہروفیروز، ٹنڈوالہیار اور گھوٹکی 9-9 ،خیرپور 5، سکھر 3 اور ٹھٹھہ میں سے ایک مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی ۔

عبدالرشید چنا

میڈیا کنسلٹنٹ ، وزیراعلیٰ سندھ