پوری دنیا کھلی ہوئی ہے آخر طواف کعبہ ہی کیو ں بند ہے آل عمرہ گروپ آف پاکستان پلیٹ فارم

پوری دنیا کھلی ہوئی ہے آخر طواف کعبہ ہی کیو ں بند ہے آل عمرہ گروپ آف پاکستان پلیٹ فارم
ہماری شنوائی نہیں ہوئی تو ہم احتجاج کریں گے ” چیئرمین اشرف ہاشم“

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل عمرہ گروپ آف پاکستان پلیٹ فارم کی جانب سے درپیش مسائل کے حوالے سے گرومندر پر واقع آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اشرف ہاشم اور وائس چیئرمین محمد اختر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کسی فورم سے شنوائی نہیں ہورہی ہے ہم مجبور ہوکر یکم فروری سے ملک گیر احتجاج شروع کردیں گے ،اس ضمن میں ہمارا پہلا احتجاج پریس کلب کے سامنے ہوگا ٹریول ایجنٹس اگر لاوارث نہیں ہیں تو ان کے نمائندے جناب وزیر اعظم صاحب عمران خان اور صدر مملکت جناب عارف علوی سے پوچھیں کے ہمارے گھروں کے چولہے کب اور کیسے چلے گے ۔ پورے پاکستان میں ٹریول ایجنٹ کو کتنے لائسنس جاری کیئے جاتے ہیں جس کے چار لاکھ سیکورٹی لی ہے ان لوگوں کو لائسنس کی بنیاد پر کیا ریلیف دیا ہے 23مارچ 2020سے لاک ڈاﺅن اور فروری 2020سے ٹریولنگ بزنس بند ہوچکا ہے اور عمرہ تو نامعلوم مدت تک اس کا پتہ نہیں ہے اب پوری دنیا میں تمام اسپورٹس کراوڈ کے سامنے ہورہے ہیں بس طواف کعبہ اور روضہ ﷺپر حاضری اور عمرہ بند ہے آخر کیوں ، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر کونسا کاروبار بند ہے پوری دنیا کھلی ہوئی ہے صرف حرم شریف بند ہے جب حرم بند ہے تو پوری دنیا بند کر دو،ورنہ حرم کو بھی پوری دنیا کے لیئے کھول دو ۔جب پوری دنیا ایس اوپیز کے ساتھ چل رہی ہے تو عمرہ بھی مکمل ایس او پیز کے ساتھ پہلے کی طرح بحال کیا جائے ۔