واٹربورڈشہر میں نکاسی اور فر اہمی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے،واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرز پر موصولہ شکایات کے جلد از جلد حل کیلئے اقدامات پورے ہفتہ بغیر کسی ناغہ جاری رہتے ہیں

جمعرات21جنوری2021 ہینڈ آؤٹ نمبر21-01/kwsb/pro/21/ 11
کراچی ( )واٹربورڈشہر میں نکاسی اور فر اہمی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہا ہے،واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرز پر موصولہ شکایات کے جلد از جلد حل کیلئے اقدامات پورے ہفتہ بغیر کسی ناغہ جاری رہتے ہیں، اخبارات،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا میں اجاگرکیئے گئے مسائل کے حل کیلئے مربوط نظام موجود ہے،اس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں اس ہفتہ موصولہ 871میں سے 644شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کے حل کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں کام جاری ہے یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کو واٹربورڈ کے چیف انجینئرز نے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کے دوران بتائی،انہوں نے بتایا کہ نارتھ کراچی5سی تھری کے قریب متاثر ہونے والی 18انچ قطر کی لائن کو 24انچ قطر کی لائن سے تبدیل کردیا گیا ہے، لائن کے والوز بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں،اس کے بعد ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی جمعرات کی دوپہر کو بحال کردی گئی ہے، چیف انجینئرزنے بتایا کہ رضویہ سوسائٹی میں دھنسنے والی 24انچ قطر کی سیوریج لائن،نیوکراچی 5ڈی میں دھنسنے والی 15انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گی ہے،ایف سی سی اسپتال شاہ فیصل کالونی میں لیک ہونے والی 18انچ قطر کی، گلستان جوہر بلاک 14میں 18 انچ قطر، لائن تبدیل کی گئی،بھٹائی آباد یوسی 13میں 450ایم ایم سیوریج لائن بچھائی گئی،گلبرگ بلاک 14میں 8انچ کی سیوریج لائن کو 12انچ قطر کی لائن سے تبدیل کیا گیا،کورنگی ساڑھے پانچ نمبر میں 12انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن تبدیل کردی گئی، پی ای سی ایچ ایچ سوسائٹی بلاک 6میں فراہمی آب کی خستہ ہوجانے والی لائن،جمشید ٹاؤ ن میں ترقیاتی کام کے دوران پھٹنے والی 10انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن کی مرمت کردی گئی ہے،گلبرگ بلاک 9،شیرشاہ،کیماڑی،نیوکراچی میں 30انچ قطر کے مین ٹرنک سیورکی صفائی کی گئی،یوسی 10ٹرینری روڈ خالدیہ اسٹریٹ میں پانی کی لائنوں کی صفائی کرکے فراہمی آب بحال کی گئی، نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں کے ٹوٹنے والے 48انچ قطراورجہانگیر آباد میں 6 انچ قطر مین ہولز کو ازسرنو تعمیر کردیا گیا،شاہ بیگ لائن اورلیاری یوسی 7میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا،گلستان جوہر بلاک 17میں 33انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن سے لیکیجز دور کی گئیں سیکٹر5بی ون میں 12انچ قطر کی، نارتھ کراچی لائنز ایریا ٹی این سی گراؤنڈ میں 24انچ قطر، چاکیواڑہ نمبر 2میں 6 انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن کی مرمت کرکے لائن میں پیدا ہونیو الے رساؤ کا خاتمہ کیا گیا،اورنگی میں سیوریج کی37 انچ کی مین لائن ڈالنے کا کام تیزی سے جاری ہے،گلستان جوہر بلاک 17میں 33انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن سے لیکیجز دور کی گئیں،یوسف ہارون روڈ لیاری میں سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا،بلدیہ مارکیٹ میں بند24انچ قطر کی سیوریج لائن کی صفائی کرکے نکاسی آب کا نظام بحال کیا گیا،بہار کالونی گلی نمبر14لیاری میں 12انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کردی گئی،سرجانی ٹاؤن سیکٹر4بی میں 12انچ قطرکی سیوریج لائن کو انٹرکنکٹ کیاگیا،شاہ فیصل کالونی میں پانی کی لائن سے تین بڑے رساؤ کاخاتمہ کرکے پانی کاضیاع روک دیاگیا ہے،محبت نگر میں لیا گیا پانی کاغیر قانونی کنکش منقطع کردیا گیا،ناظم آباد گلبہار بلاک 1 ناظم آباد میں پرانی اوربوسیدہ لائن کو تبدیل کیا گیا،سرجانی ٹاؤن سیکٹر7ڈی کے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورزرکھے گئے،شاہ فیصل کالونی یوسی 8میں 6انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن سے بڑی مقدارمیں درختوں کی جڑیں نکال کرعلاقہ میں پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے،شاہ فیصل کالونی یوسی 14کی سیوریج لائنوں کی صفائی کرکے اوورفلو کی شکایات ختم کردی گئی،لانڈھی یوسی 20دھاگہ مارکیٹ 4ڈی میں 12انچ قطر کی سیوریج لائن بچھادی گئی،کورنگی ٹاؤن یوسی 32محمد علی گوٹھ میں نکاسی آب کی لائنوں سے کچرا نکال کر سیوریج کے مسائل دور کردیئے گئے، موسیٰ کالونی کی سیوریج لائنوں کی مشینوں کے ذ ریعہ صفائی کرکے علاقہ سے سیوریج مسائل ختم کردیئے گئے،لیاری یوسی 7شاہ بیگ لین اور9مندرہ محلے سے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا، ایم ڈی واٹربورڈ نے کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف انجینئر زکو ہدایت دیں کہ وہ جاری کاموں کی ازخود نگرانی کریں،کام کا معیار جانچاجائے، اور جاری کاموں کی سائٹس کے اچانک دورے کرکے کام کی رفتار پر نظر رکھی جائے،باقی ماندہ شکایات کے خاتمہ کیلئے بھی موثراقدامات کیلئے جائیں
ر ضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ