نیب کی20 سال پرانی انکوائری

نیب نے چودھری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کےالزام میں جاری 20 سال پرانی انکوائری بند کریدی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس بند کرنے کی رپورٹ بھی پیش کردی ہے۔

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے خلاف سال 2000 میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کے الزام میں شروع ہونے والی پرانی انکوائری بند کردی گئی ہے۔ عدالتی حکم پر ڈی جی نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری برادران کے خلاف انوسٹی گیشن میں ریفرنس کے لیے ثبوت نہیں ملے۔

نیب کےوکیل نےبتایا کہ عدم ثبوتوں کیوجہ سے چوہدری بردران کی فیملی کیخلاف کیس بندکردیا ہے۔عدالت نےنیب کی رپورٹ پر چوہدری برادران کی درخواست نمٹا دی ہے۔

نیب اس سے قبل چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری بھی بند کر چکا ہے

courtesy samaa urdu