شہر کے مختلف علاقوں میں دھنسنے والی نکاسی آب کی متعدد لائنوں کی تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل

(واٹربورڈ نے رواں ہفتہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دھنسنے والی نکاسی آب کی متعدد لائنوں کی تبدیلی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیا ہے، اس دوران فراہمی آب کی مختلف قطر کی لائنوں میں پیدا ہونے والے رساؤ کوبند کرکے پانی کاضیاع روکا گیا،اس کے علاوہ پانی کی فراہمی میں بہتری کیلئے اتحادٹاؤن،چکیواڑہ آسو گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی نئی لائنیں بچھادی گئی ہیں،تفصیلا ت کے مطابق واٹربورڈ کے عملے نے اپنے کمپلین سینٹرز پر درج کرائی گئی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق متعددشکایات کا خاتمہ کردیا ہے،غوثیہ چوک اورنگی میں دھنسنے والی 16انچ قطر کی سیوریج لائن،دلاور محلہ ترک کالونی بلدیہ میں 36انچ قطر کی،بلدیہ ٹاؤن میر عالم روڈ،سیکٹر4ڈی سرجانی میں 8انچ قطر کی،کورنگی، ضلع ملیر بھٹائی آبادمیں 24انچ قطر کی آرسی سی لائن کے علاوہ ناظم آباد یوسی 46اور 3،اسماعیل گوٹھ بن قاسم یوسی 19,24زمان ٹاؤن میں سیوریج لائنین تبدیل کردی گئی ہیں،یوسی 37سیکٹر6ڈی غریب نواز مسجدمیں 12انچ قطرکی،مولا مدد روڈ چکیواڑہ میں 12انچ قطر،اتحاد ٹاؤن بلدیہ میں 12انچ اور لیاری پیپلز اسٹیڈیم کے قریب لائن بچھا کر پانی کی قلت کا درینہ مسئلہ حل کردیا گیا،جبکہ ملیرآسو گوٹھ میں بھی پانی کی نئی لائن ڈال کر فراہمی آب شروع کردی گئی ہے،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4بی،گلبرگ بلاک 17،9،15،18، 13، یوسی 8کاظمین امام بارگاہ شاہ فیصل کالونی،ناظم آؓباد،گلبہار،مجاہد کالونی،شاہ فیصل کالونی یوسی 7,8 نزد عباسی مسجداور10اورکورنگی یوسی 28 لیاری یوسی 8پنجگوری محلہ،ترک مارکیٹ بلدیہ نمبر 3،بلوچ پاڑہ، کھوسہ چوک،بلوچ گوٹھ،یوسی11اورنگی ٹاؤن میں مین ہولز کی صفائی کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا،سکیٹر7ڈی سرجانی ٹاؤن میں 8انچ قطر کی،نارتھ کراچی یونس مسجدکے قریب 4انچ قطر،رابی موڑ بلدیہ ٹاؤن کیماڑی میں 16انچ قطر،سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب 16انچ قطر، ناظم آبادحبیب بینک چورنگی کے قریب 24انچ قطرعمیر مسجدبلاک 18گلبرگ،جناح ایونیو یوسی1، ڈی ڈی چوہدری روڈ لیاری،رینجرز ہیڈ کورٹر بلدیہ،،شاہ فیصل کالونی میں مختلف قطرکی فراہمی آب کی لائنوں میں لیکیجز کاخاتمہ کیا گیاہے،الطاف نگر واٹرپمپنگ اسٹیشن گلشن ضیاء اورنگی کی مشینری اور برقی آلات کی مکمل اوورہولنگ کی گئی،قصبہ پمپنگ اسٹیشن سائٹ ٹاؤن میں کالم شافٹ کی تبدیلی اور دیگر مرمتی کام انجام دے کر پانی کی فراہمی بہتر کردی گئی،اورنگی 13نمبر داتانگر پمپنگ اسٹیشن کے قریب 18اانچ قطر کی سیوریج لائن کے مین ہولز پر گٹر کے ڈھکن رکھ دیئے گئے ہیں۔
ر ضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ