کراچی ہارون آباد فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہونے لگی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریامیں فیکٹری میں آگ لگ گئی،آگ سائٹ ایریا فیکٹری کی 3منزلہ عمارت میں لگی ،فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈر کو طلب کر لیا گیا،آگ انتہائی شدید ہے،اطراف کے گودام اور فیکٹریوں کو خالی کروالیا گیا جبکہ عقب میں موجود پٹرول پمپ بھی بند کروا دیا گیا،فیکٹری میں بڑی مقدار میں کیمیکل اور تھنرموجود ہے اور متاثرہ فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص جھلس کرزخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

Jeeveypakistan.com

دوسری جانب سندھ رینجرز کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ کو کارڈن آف کرلیا گیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد فیکٹری میں آگ لگ گئی، رینجرز کے جوان فائربریگیڈ کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،رینجرز نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلیں ہیں۔

Courtesy jang