ڈاکٹر سعید الدین کی تقرر ی سے انٹربورڈ کا معیار بلند ہوگا

ڈاکٹر سعید الدین کی تقرر ی سے انٹربورڈ کا معیار بلند ہوگا:عثمان میر ایڈوکیٹ
Jan 03, 2021
کراچ( نیوز رپورٹر)فرینڈزآف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکریٹری عثمان میر ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر پروفیسر سعید الدین کو چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر سعید الدین کے تقرر سے انٹر بورڈ کا معیار تعلیم بلند ہوگا ۔امیدہے کہ ان کی سربراہی و سرپرستی اعلیٰ ثانوی تعلیم کے لئے نقلابی اقدامات اورشاندار علمی دورکی نوید ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعیدالدین حکومت سندھ کے مختلف محکموں میںاعلیٰ عہدوں پر خدمات کی انجام دہی سمیت وسیع تجربے کے حامل ایک ایماندار ،دیانتدار اور سینئر عہدیدار ہیں جن کی محکماجاتی قابلیت شمس النہار کی طرح عیاں ہیں۔توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں اور اپنے سابقہ تجربات کی روشنی میں انٹر بورڈ سے منسلک تعلیمی اداروں اور طلباء و طالبات کے لئے ایک مثالی اور علم دوست شخصیت ثابت ہونگے۔عثمان میر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ہم چیئرمین انٹر بورڈ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ثانوی تعلیمی بورڈ میں بہترین اصلاحات قائم کرنے کے بعد اب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں بھی انقلابی اقدامات کے ذریعے معیار تعلیم کو بلند اور بہتر کریں گے۔