نئی آٹو پالیسی،چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں کمی، ایکسپورٹ کیلئے اقدامات تجویز


اسلام آباد ( عاطف شیرازی)حکومت نے نئی 5 سالہ 2021،2026آٹو پالیسی کی تیاری شروع کردی-چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی، مقامی کار مینوفیکچررزکی اجارہ داری ختم کرنے اور گاڑیوں کی ایکسپورٹ کیلئے اقدامات تجویز کئے جائیں گےدرآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز و ڈیوٹیز اور سی بی یو کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی جائے گی، وزارت صنعت و پیداوار کے اعلیٰ سطح ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کے تحت عوام کو گاڑیوں کی قیمت میں 4سے 5لاکھ روپے تک ریلیف دینے کیلئے چھوٹی گاڑیوں کی قیمت 10لاکھ روپے تک کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ متوسط طبقے کیلئے گاڑی خریدنا ممکن ہوسکے،سیفٹی اور حفاظتی معیارات بہتر کرنا بنیادی مقصد ہوگا، ذرائع کے مطابق گاڑیوں پر 30سے 40فیصد ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائد ہیں جس کو کم کیا جائے گا-نئی آٹو پالیسی میں درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسز و ڈیوٹیز اور سی بی یو کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی جائے گی جبکہ مقامی کار مینو فیکچررز کو دیا گیا تحفظ کم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے-اسی طرح

نئی آٹو پالیسی میں مقامی اور بین الاقوامی مینوفیکچررز کے درمیان مقابلے کی فضاء پیدا کی جائے گی-ذرائع کے مطابق الیکٹرک وہیکلز پالیسی بھی آٹو پالیسی کا حصہ ہوگی،نئی آٹو پالیسی پر یکم جولائی 2021 سے عمل درآمد شروع کرنے کی تجویز ہے اور پالیسی کو مارچ تک حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے-یاد رہے کہ موجودہ 5 سالہ آٹو پالیسی 2016،21 کی مدت رواں سال 30 جون کو ختم ہوجائے گی۔

https://jang.com.pk/news/866828?_ga=2.266729291.497805562.1609666489-823084226.1609666489