حکومت اپوزیشن محاذ آرائی ملک کے لئے نقصان دہ، ضیا عباس

سینئیر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی اوراین آر او کا کھیل ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے جس سے ملکی سلامتی کونقصان پہنچنے کا خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ موجوہ صورت حال سے عوام میں بے چینی پیدا ہورہی ہے ۔