نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اظہر علی

سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے باؤلرز کا کردار اہم ہے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا، زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔

https://jang.com.pk/news/863029