گُڈی جی جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ، ہمایوں سعید کا ماہرہ کو پیغام

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کی شکار صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی 36ویں سالگرہ تھی، اس موقع پر جہاں دُنیا بھر سے ماہرہ خان کے لیے محبت بھرے پیغامات آئے تو وہیں سوشل میڈیا پر اُن کے ساتھی اداکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

انہی اداکاروں میں ہمایوں سعید بھی شامل ہیں جنہوں نے ماہرہ خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے
ہمایوں سعید نے فلم ’بِن روئے‘ کے ایک منظر کی خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں.

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’گُڈی جی جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔‘
اُنہوں نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش اور صحت و تندرست رکھے آمین۔‘

دوسری جانب ماہرہ خان نے اپنی حالیہ انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ اُن کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے اور اُنہیں اُمید ہے کہ وہ بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی۔
اُنہوں نے کہا تھا کہ ’کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے اُن تمام لوگوں کو بھی آگاہ کردیا ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے میرے ساتھ رابطے میں تھے اور جن کے ساتھ میں نے ملاقات کی تھی