سکول ،کالجز کےبعد اب مدارس بھی بند۔۔تعلیمی سرگرمیاں کب تک مکمل بند رہیں گی۔۔؟ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب مدارس میں تعلیمی سلسلے کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔حکومت سندھ نے صوبے کے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سیکریٹری محکمہ اوقاف،تمام
کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو نوٹیفکیشن پرعمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 ء کے تحت کیاگیا ہے، اس سے قبل اسکولوں کو بھی بند کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 9 ہزار 80 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 3 لاکھ 96 ہزار 591 کورونا مریضٗ شفایاب ہو چکے ہیں۔
—————————

https://dailyausaf.com/pakistan/news-202012-80672.html