میں احمد شاہ پینل کو ووٹ کیوں دوں ؟

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات برائے سال 2021-2022 میں ایک مرتبہ پھر میں احمد شاہ پینل کو ووٹ کیوں دوں ؟

میں ایک ووٹر ہوں اور مجھے یاد ہے کہ یہ احمد شاہ پینل ہی ہے جس کی جانب سے تمام اراکین نے آرٹس کونسل کی خوشی غمی کا خیال رکھا جاتا ہے ۔

یہ احمد شاہ ہے جس نے آرٹس کونسل کی سرگرمیوں کی بدولت شہر کی رونقوں کو چار چاند لگا رکھے ہیں اور ہماری آرٹس کونسل پورے خطے میں ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات کا مرکز ہے ۔دنیائے ثقافت میں ہماری آرٹس کونسل کی اب اپنی منفرد پہچان ہے ۔یہ آرٹس کونسل دنیا ثقافت کے ماتھے کی جھومر ہے ۔
یہ احمد شاہ ہے جس کی سربراہی میں آرٹس کونسل نے عالمی اردو کانفرنس کو اب ایک عہد ساز ایونٹ کی حیثیت دلا رکھی ہے

جس کے شرکاء اپنی شرکت پر فخر محسوس کرتے ہیں اپنی موجودگی کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں ۔اردو اور علاقائی زبانوں کے فروغ میں ہماری آرٹس کونسل کا کردار بے مثال ہے ۔


یہ احمد شاہ ہے جس کی سربراہی میں آرٹس کونسل نے ہمارے اسٹیج اور تھیٹر کو مزید جلا بخشی اور نئی و سعتو ں تک متعارف کرایا۔

یہ احمد شاہ ہے جس کی سربراہی میں آرٹس کونسل موسیقی اور موسیقار کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں ۔کلاسیکل موسیقی سے لے کر پاپ میوزک گلوکاروں ،موسیقاروں ،سازندوں اور ہر طرح کے پرفارمنس کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو یاد رکھا جاتا ہے سراہا جاتا ہے ان کے فن اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا جاتا ہے ۔

کون کرتا ہے یہ سب کچھ ؟

آج کے دور میں ہاں احمد شاہ اور اس کی ٹیم ضرور ضرور سب کا خیال کرتی ہے ۔تمام اراکین نے آرٹس کونسل کو عزت اور احترام دیتی ہے پیار دیتی ہے شفقت دیتی ہے اونر شپ کا احساس دیتی ہے اور بدلے میں چاہتی کیا ہے مانتی کیا ہے ؟ایک ووٹ ۔…۔ ۔یعنی کہ ہمارے شہر ہمارے ملک کی بے پناہ خدمت کرنے کے آفس صرف ایک داد صرف ایک اعتراف …۔

تو پھر بات سیدھی اور سچی ہے میرا ووٹ احمد شاہ پینل کے لیے ہے ۔

اس کے مقابلے پر آنے والوں کے خلاف ہونے کی بات نہیں ہے یہ تو جمہوریت کا حسن ہے کہ لوگ الیکشن میں کھڑے ہوتے ہیں اور اپنے لئے ووٹ مانگتے ہیں لیکن احمد شاہ کے مقابلے کا سوال ہی کہاں پیدا ہوتا ہے ؟
اس کی سربراہی میں اٹھ کونسل کو چار چاند لگ گئے ہیں ۔ہمارے ادبی و ثقافتی میلے جس طرح سجے ہیں ۔ہمارے ستاروں کی جگمگاہٹ ہے اس سب کا کریڈٹ احمد شاہ کے علاوہ اور کس کو جاتا ہے ؟


تو پھر بات سیدھی اور سچی ہے ۔میرا ووٹ احمد شاہ پینل کے لیے ہے ۔

ووٹر ۔،۔۔۔۔۔