اینگن التان سے فراڈ کرنے والے کاشف ضمیر کا پولیس ریکارڈ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور پاکستانی ٹیلی ویژن چینل اے آر وائی نیوز نے اینگن التان دزیاتان کو دھوکا دینے والے کاشف ضمیر کا کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا ۔ نجی ٹی وی چینل اےآر نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حاصل شدہ ریکارڈ کے مطابق کاشف ضمیر نے دس لاکھ ڈالر کی ڈیل کرکے ارطغرل غازی کے اداکار اینگن التان کو پاکستان بلوایا۔ اور اسے
آدھی رقم ادا کی۔رقم پوری نہ ملنے پر اینگن التان وطن واپس روانہ ہوگئے۔کاشف ضمیر کے خلاف ڈکیتی ، فراڈاور کار چوری سمیت آٹھ سنگین نوعیت کے مقدمات در ج ہیں۔ اس کے خلاف لاہور میں چار سیالکوٹ میں دو جبکہ، ٹو بہ ٹیک سنگھ میں بھی دو مقدمات درج ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق اینگن التان کو پہلی مرتبہ پاکستان بلوانے والی کنسٹرکشن کمپنی بھی فراڈ تھی۔بلیو ورلڈ سٹی نامی کمپنی اینگن التان سے معاہدے کا اشتہار چلا چلا کر اپنے پلاٹ بیچتی رہی ۔ جبکہ اینگن التان نے اس کمپنی کی منفی شہرت کی وجہ سے اس سے معاہدہ ختم کرنےکا اعلان کردیاتھا

————-

https://dailyausaf.com/pakistan/news-202012-80572.html