2020 میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے پاکستانی اداکار

عالمی وبا کورونا وائرس نے شہرت کے آسمان پر جگمگانے والے ستاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

2020 جاتے جاتے بھی پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی سپر اسٹاراداکارہ ماہرہ خان اور نیلم منیر کو اپنا شکار بنا گیا، دونوں اداکاراؤں کا علاج چل رہا ہے۔

ماہرہ خان اور نیلم منیردونوں کی 2019 میں کامیاب فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنی تھیں۔
اس کے علاوہ معروف مزاحیہ اداکار بہروز سبزواری، یاسر نواز اور ند ایاسر ، روبینہ اشرف ، سکینہ سموں، علیزے شاہ، نعمان سمیع، نوید رضا، واسع چوہدری کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

دوسری جانب گلوکاروں میں کنے کنے جاناں بلو دے گھر سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ابرارالحق، جنون گروپ کے سلمان احمد اور گلوکار جواد احمد کورونا کا شکار ہوئے ۔

تاہم اب سب خیریت سے ہیں، سال 2020 ان سب اسٹارز کے لیے اس حوالے سے بہت مشکل رہا