انگلینڈ کے دورہ بھارت کا شیڈول جاری

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول سامنے آگیا۔ انگلش ٹیم اگلے سال فروری میں بھارت کا دورہ کرے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ، 3ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ دورے کا باقاعدہ آغاز 5 فروری سے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے ہوگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام میچز صرف 3 مقامات چنئی، احمدآباد اور پونے میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے کوئی بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا گیا ہے جبکہ آئی پی ایل کو بھی یو اے ای منتقل کردیا گیا تھا۔