ملیرایکسپریس وے کی لاگت 27 ارب روپے سے زائد ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وےکاد ورہ اور بریفنگ لینگے

* ملیر ایکسپریس وے کا اسی ماہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیرایکسپریس وے 39.4 کلومیٹرطویل خوبصورت روڈ ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیرایکسپریس وے کی لاگت 27 ارب روپے سے زائد ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیرایکسپریس وے ملیر ندی کی بائیں کنارے تعیر کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیر ایکسپریس وے ہائی اسپیڈ ٹال ایکسپریس وے ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیر ایکسپریس وے 6 لین روڈ ہوگا، جس کو 3 فٹ ڈوئل کیرج وے ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیر ایکسپریس وے کی اسپیڈ ڈزائن 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیرایکسپریس وے پر انٹرچینج پر اسپیڈ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیرایکسپریس وے کا آغاز کورنگی روڈ ڈی ایچ اے کریک ایوینیو سے ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیرایکسپریس وے جام صادق پل، شاہ فیصل کالونی روڈ، فیوچر کالونی سے کاٹھوڑ تک جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیرایکسپریس وے پر پیادل چلنے والوں کیلئے 9 کراسنگ مقامات ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیرایکسپریس وے سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر شروع کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* تھر کول پروجیکٹ کے بعد ملیرایکسپریس وے سب سے بڑا پی پی پی کے تحت منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* ملیرایکسپریس وے شہر کراچی کے ٹریفک مسائل میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ