کوئنز ٹاؤن ، ہیڈ کوچ کی زیر نگرانی قومی ٹیم کی پریکٹس

کوئنز ٹاؤن پہنچنے کے بعد پاکستانی اسکواڈ نے ٹریننگ شروع کردی، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی زیرنگرانی تین گھنٹے تک نیٹ پریکٹس کی۔

پاکستان ٹیم کے دونوں اسکواڈ نے پہلے سیشن میں ٹریننگ کی ، اسکواڈ کرائسٹ چرچ میں 14 روزہ آئیسولیشن کے بعد کل کوئنز ٹاون پہنچا ہے۔

کوئنز ٹاؤن میں کرکٹر اظہر علی اور محمد حفیظ نے صبح سویرے ہی واک کی اور خوبصورت نظارے دیکھے۔
اظہر علی نے سوشل میڈیا پر تصویر کے ساتھ تبصرہ کیا کہ صحت مند رہنے کیلئے صبح سویرے کی واک سے بہتر کوئی اور عمل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 18دسمبر کو کھیلا جائے گا۔