لاڑکانہ میں 2 سہیلیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ملزمان نازیبا ویڈیوز بنا کر لڑکیوں کو کئی ماہ تک بلیک میل میل کرتے رہے


لاڑکانہ میں 2 سہیلیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان نازیبا ویڈیوز بنا کر لڑکیوں کو کئی ماہ تک بلیک میل میل کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں گیارہویں جماعت کی دو طالبات کا گینگ ریپ کرنے اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق گینگ ریپ اور نازیبا وڈیوز بنانےکےالزام ميں پولیس کے اے ایس آئی سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ ان میں سے ایک متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعيت ميں تھانہ رحمت پور میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان دونوں سہیلیوں کی نازيبا ويڈيو بنا کر انہیں مہینوں بليک ميل کرتے رہے ہیں۔ دریں اثناء ملزمان کی عدم گرفتاری پر اہل خانہ نے لاڑکانہ میں ایس پی چوک پر دھرنا دے کر احتجاج کیا۔
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2020-12-08/news-2669865.html