پیپلز پارٹی کے رکن قو می اسمبلی سید آغا رفیع اللہ نے اپنا استعفی بلاول بھٹو زرداری کو بھیج دیا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 ملیر کراچی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا صحیفہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھیج دیا اپنے راستے میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں پارٹی کارکن کی حیثیت سے قیادت کے ہر حکم کا پاسدار ہوں اور حقیقی جمہوریت کی بحالی سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور عوام کے ساتھ ناانصافیوں کے ازالے کے لئے آپ کی جدوجہد میں بطور کارکن شریک ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں قومی اسمبلی کی نشست پارٹی اور کارکنوں کی دی گئی امانت ہے جس سے پارٹی قیادت کے حکم پر لوٹا رہا ہوں اللہ تعالی آپ کو اس عوامی جدوجہد میں کامیابی سے ہمکنار کرے آمین