مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سنئیر رہنما میاں عمران ججوی کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض کے مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی

ریاض ( ثناء بشير )سعودی عرب میں گزشتہ روز انتقال کر جانے والے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سنئیر رہنما میاں عمران ججوی کی نماز جنازہ دارالحکومت ریاض کے مقامی قبرستان میں ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، ادبی مذہبی تنظیموں کے ارکان کے علاوہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران نے بھی شرکت کی، اور مرحوم عمران ججوی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اس موقعہ پر مسلم لیگی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ میاں عمران ججوی ایک ملنسار خدمت کے جذبے سے سرشار انسان تھے اور ویلفیئر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے پارٹی کے لئے انکی خدمات کو بھی کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اسکے علاوہ وہ ایک سچے عاشق رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم تھے سفارتی افسران اور کیمونٹی ممبران کی جانب سے میاں عمران ججوی کے بیٹوں ولید احمد اور حمزہ احمد سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں دلاسہ دیتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرنے کہ دعا کی