وسیم اکرم نے کرکٹ کے سفر کا آغاز کہاں سے کیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گزارے ابتدائی دنوں کو یاد کرنے لگے۔

وسیم اکرم نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھینچی ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہاں سے میرے کرکٹ کے سفر کا آغاز ہوتا ہے
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ‘ لکھا۔
وسیم اکرم نے یہ بھی کہا کہ یہ میری ماضی کی خوشگوار یادوں میں سے ایک ہے
وسیم اکرم ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں، انہوں نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف شیخوپورہ ٹیسٹ میں ناقابلِ شکست257 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جسے 23 برس گزر جانے کے بعد بھی کوئی اُن سے نہیں چھین سکا۔