کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن تیز

تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کندھ کوٹ میں سندھ پولیس کے سربراہ مشتاق مہر کی سربراہی میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کندھ کوٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں امن و امان کی صورتحال اور کچے میں آپریشن کے حوالے سے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں کندھ کوٹ کے کچے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلنے والے آپریشن کے حوالے سے ایس ایس پی امجد شیخ نے بریفنگ دی جس میں سکھر لاڑکانہ ریجن کے ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی اس اجلاس میں کچے کے اندر چلنے والے آپریشن کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آئی جی سندھ نے کندھ کوٹ میں چلنے والے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی ہلاکتوں پر کشمور کندھ کوٹ پولیس کے جوانوں کو شاباشی دی اور اعتماد کا اظہار کیا،آئی جی سندھ نے اجلاس کے بعد آپریشن کے دوران بازیاب ہونے والے مغویوں سے اور ضلع بھر کے تاجر، شہری اتحاد اور ہندو پنچایت کے رہنماؤں سے ملاقات کی. آئی جی سندھ نے شہریوں سے امان کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیے انہوں نے مغویوں سے بھی معلومات حاصل کئے ۔ شہریوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کیا کہ ایس ایس پی کندھکوٹ امجد شیخ کو دو سال تک یہاں مقرر کیا جائے تاکہ امان کی صورتحال بہتر ہو سکے