پاسبانِ وطن

تحریر ۔۔ عروبہ عدنان
وطنِ عزیز کے محافظوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے عقل سے پیدل لوگوں کو شاید اس بات کا علم نہیں کہ قوم کی حفاظت کرنے والوں کا اللہ اور اس کے رسولؐ کے سامنے کیا رتبہ ہے ۔۔
بلاشبہ ان کے ایک رات جاگ کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کا ثواب سو سال کی عبادت کے برابر ہے ۔۔۔
اسلامی سرحدوں کے لئے یا مسلمانوں کے لشکر کی حفاظت کی خاطر پہرے داری کرنے کو “رباط” کہتے ہیں۔
حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اللہ کے راستے میں دشمن سے ملی ہوئی سرحد پر ایک دن کا پہرہ دنیا و مافیہا سے بڑھ کر ہے اور جو شخص اللہ کے راستے میں شام کو چلے یا صبح کو تو وہ دنیا و مافیہا سے بہتر ہے “
رباط افضل عمل ھے، اللہ تعالٰی نے قرآن میں اس کا حکم دیا ھے اور رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بے شمار فضائیل بیان فرمائے ہیں ۔
_جو خوش قسمت مجاہد رباط کا عمل کرتا ہے اسے پیچھے رہ جانے والوں کے تمام اعمال کا ثواب ملتا رہتا ہے،۔۔۔
_وہ آنکھ جو اپنے ملک کی پہرے داری میں جاگتی رہتی ہو اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔۔۔
_ وطنِ عزیز کے محافظ کی ایک دن کی پہرے داری دنیا و مافیہا سے کہیں بہتر ہے۔ ۔۔۔
١۔ اگر ہم لوگ ان اپنے محافظوں کو گالی دیتے ہیں ۔۔۔
٢۔انہیں ریاست کے ٹیکس پہ پلنے کا طعنہ دیتے ہیں ۔۔۔
٣۔ملکی بجٹ میں ان کے حصے پہ اعتراضات کرتے ہیں ۔۔۔
کیا یہ ان محافظین کے ساتھ زیادتی نہیں ؟؟؟
_یہ محافظ اپنی ریاست کے لیے اپنا خون بہاتے ہیں ۔۔۔
_بلا خوف و خطر اپنی جان کی قربانی دے کر ہماری حفاظت کرتے ہیں ۔۔۔
یاد رکھیں کہ غازی کا رتبہ انہیں محافظوں کے لیے ہے !!!
شہادت کا اعلی منصب بھی بیشک ان کے ہی پاس ہو گا ۔۔۔
اسلام کی سربلندی اور وطنِ عزیز کی حفاظت کرنے والے کیا ہیں اللہ کے نزدیک یہ پورا وطن جانتا ہے ۔ جو لوگ ان کو غلط سمجھتے ہیں وہ توبہ کریں ۔۔۔۔کیونکہ ان محافظوں کو غلط کہنا اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔
یاد رکھیں !وہ تمام مسلم قومیں برباد ہوئیں جنھوں نے اپنے محافظوں کا ساتھ نہ دیا ۔۔۔ان کی قربانیوں کو یاد نہ رکھا ۔۔۔
تاریخ کے اوراق اس بات کے گواہ ہیں ۔ ۔۔
پاک فوج اسلامی فوج ہے ۔۔۔
اس کا احترام کیجیے ۔
ان شہداء کو اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیے جنھوں نے اپنی جوانی اس دھرتی ماں کے لیے قربان کر دی ۔۔۔
ہمیں اپنے دفاعی اداروں کی انتہائ قدر کرنی چاہیے۔
کیونکہ اگر یہ نہ ہوتے تو اس دنیا میں خدا نہ کرے شاید ہمارا وجود نہ ہوتا ۔۔. 73 سالہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ۔۔۔ چلیں زیادہ نہیں 15سالہ تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں ملک دشمن خارجی عناصر کی یلغار نے وطنِ عزیز کا کیا حال کیا ہوا تھا ۔۔۔ ہم سب کو خون کے آنسو رلا دیا تھا ۔۔. کیا شہر، کیا قصبہ ،کیا گاوں کوئ بازار گلی کوچہ کھیت کھلیان محفوظ نہ تھا ان ظالم دہشتگردوں سے ۔۔.
ہماری نیندیں اڑ گئ تھیں ،ہمارا سکھ چین برباد ہو گیا تھا ۔۔۔
صبح اٹھتے ہی جو پہلی سوچ آتی تھی وہ یہی ہوتی تھی کہ نجانے آج خدانخوستہ کیا بری خبر ملتی ہے !!!
باقی سب چھوڑیں ٹیلی ویژن سے ہی خوف آنے لگا تھا کہ کھولنے پر نجانے کیا بری خبر سننے کو ملے ۔۔۔ اخبارات دہشت گردوں کی خبروں سے بھرے ہوتے تھے ۔ ہم سب کے حواسوں پہ ان دہشت گردوں کا خوف طاری رہتا تھا ۔۔۔ ہمارے چہرے ست ،آنکھیں ویران اور لہجے اداس ہو گئے تھے ۔۔ ۔۔
وہ جن کے پیارے جدا ہوئے ان ظالموں کی دہشت گردی کے باعث ان سے جا کر پوچھیے !!!! کیا درد ہوتا ہے اپنوں کے بچھڑنے کا ۔۔۔
بوڑھے جھکے کاندھے ،لاغر جسم اپنے جوان بچوں کے لاشے اٹھاتے ہوئے کیسا محسوس کرتے تھے ۔ ۔۔۔
وہ اپنے پیاروں کے کٹے پھٹے خون آلودہ جسم ہم سب نے دیکھے تھے ۔۔۔
ہم وہ سب کیسے بھلا سکتے ہیں؟؟؟؟
ہم اپنے معصوم بچوں ،اپنے مستقبل کے معماروں کے وہ خون آلودہ معصوم چہرے کیسے بھول سکتے ہیں جو علم کی غرض سے اسکول گئے اور پھر کبھی واپس نہ آئے ۔۔۔
ہمیں یاد ہیں آن ماوں کی چیخیں ،آہ و زاریاں ۔۔۔
وہ دلخراش مناظر جن کا تصور ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔۔۔
کیا ہماری قوم کا کوئ فرد بھول سکتا ہے؟؟؟
نہیں ہم کبھی بھی نہیں بھلا پائیں گے ۔ ۔۔۔
شکر الحمدللہ اب وہ حالات نہیں نہ وہ خوف و ہراس ہے ۔۔۔ نہ وہ انتشار ہے ۔۔۔
ہم سب پوری قوم جانتی ہے کہ
ہم نے ان حالات سے کیسے نجات پائ ؟؟؟؟
وہ کون فرشتے تھے اللہ کے بھیجے ہوئے ؟؟؟
وہ کون مسیحا تھے جنھوں نے ہماری مسیحائ کی؟؟؟
اس درد کی جو دردِ لادوا تھا ؟؟؟
ہمارے چہروں پہ دوبارہ مسکراہٹ دی ؟؟؟؟
ہمیں پھر سے زندگی کی طرف لوٹایا ؟؟؟
بلا شبہ وہ !یہی ہمارے دفاعی ادارے تھے ۔۔۔
وہ وطنِ عزیز کے محافظ تھے جنھوں نے نہ اپنے والدین کی محبتوں کا نہ اپنی اولادوں کے مستقبل کا اور نہ اپنی جانوں کا خیال کیا اور اپنا تن من دھن سب کچھ اپنی قوم پہ نچھاور کر دیا ۔۔۔
آئیے اپنی قوم کے محافظوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔۔
بیشک ان کی قربیانیوں کا بہترین صلہ پاک پرودگار کے پاس ہے جو بڑا رحیم و کریم ہے ۔۔۔
افواج پاکستان زندہ باد
آئ ایس آئ زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
قلمکارہ ۔۔۔ عروبہ عدنان