ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سلیم اللہ اوڈھو کی ہدایت پر بلدیہ غربی کی حدود میں جاری تعمیراتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے

ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کراچی(غربی)
(محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
پریس ریلیز
تاریخ:03-12-2020
کراچی( ) ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سلیم اللہ اوڈھو کی ہدایت پر بلدیہ غربی کی حدود میں جاری تعمیراتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ یہاں رہائش پذیر عوام کوجلدازجلد بہترین بلدیاتی سہولیات میسر آسکیں بلدیہ غربی میں رہائش پزیر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کے حل کیلئے دستیاب وسائل کا بھر پور استعمال ممکن بنا کر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارمیونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہ پوٹو نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ اورنگی زون میں نالے کو کوورڈ کرنے کے کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجودافسران کو بھی پابند کیا کہ تمام جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ہر کام عوامی امنگوں کے مطابق کرنے کی عادت ڈالیں عوام کے مسائل کاخاتمہ ہی ہماری اولین ترجیح ہے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی عمل کے دوران اگر آپ کو کسی دشواری کا سامنا ہوتو انتظامیہ سے رابطہ کریں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں اگر اپنی کوئی تجویز دینا چاہیں تو انتظامیہ ان تجاویز کی روشنی میں اور بہتر انداز میں خدمات دے سکے گی قبل ازیں میونسپل کمشنرنے اورنگی زون آفس میں جاری تعمیر ومرمت کے کاموں کا معائینہ کیا انہوں نے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کے احکامات دئیے اس موقع پر انکے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجینئر اور ڈائریکٹر سینٹیشن بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر انفار میشن
مرکزی دفتر:۔ شاہراہ اورنگی نمبر 5۔ فیکس فون:6650833