قومی کرکٹ اسکواڈ کی 9ویں روز کی کووڈ19 ٹیسٹنگ مکمل

نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی 9ویں روز کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی جن کی رپورٹس کا اعلان نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کرے گی۔

ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد کل قومی اسکواڈ کو کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کی اجازت بھی ملنے کا امکان ہے۔ اب تک کی ٹیسٹنگ کے عمل میں 8 مثبت کیسز سامنے آئے جن میں دو ہسٹورک کیسز شامل ہیں۔ ان دو ہسٹورک کیسز والے ارکان کو پہلے ہی قومی اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی جاچکی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیسری ٹیسٹنگ میں ابتدائی مشتبہ ہسٹورکل مثبت آنے والے بقیہ دو ممبران کلیر ہوگئے ہیں۔ تحقیقات کے بعد دونوں ممبران کے کیسز ہسٹورکل ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تیسری ٹیسٹنگ میں تین ممبران کے مشتبہ ہسٹورکل مثبت کیسز تھے جن کی تحقیقات کی گئی۔ تحقیقات کے بعد ایک ممبر کا مثبت کیس کل کنفرم ہوگیا تھا، بقیہ دو آج کلیئر کردیےگئے۔

ابتدائی دنوں میں اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم کو کھانسی کی شکایت پر آکلینڈ میں روک لیا گیا تھا۔ وہ آکلینڈ میں ہی اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے جبکہ شاہد اسلم کے اب تک کووڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے ہیں