گریک بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

دوبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے گریک بارکلے کو نیا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گریک بارکلے کا انتخاب ششانک منوہر کی جگہ کیا گیا ہے جورواں سال کےآغاز میں اس عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ نومنتخب چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا چیئرمین بننا میرے لیے باعث فخر ہے، آئی سی سی کے معاملات کو بہتر انداز میں حل کروں گا۔
واضح رہے کہ آکلینڈ میں مقیم تجارتی وکیل بارکلے 2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کے ڈائریکٹر ہیں اوراس وقت وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈاین زیڈ سی کے نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ آئی سی سی کی قیادت کے لئے این زیڈ سی سے آزادنہ طور پر عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر آئی سی سی کے دو مرتبہ دو برس کی مدت کے لیے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ گریک بارکلے سے قبل عمران خواجہ آئی سی سی کے عبوری چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔