تنخواہوں میں انکریمنٹ نہیں لگایا گیا جبکہ متعد ملازمین کی تنخواہیں ڈپٹی کمشنر نے بند کررکھی ہیں


تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر بڑھتے مسائل پر سینکڑوں ملازمین کا ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے دفتر کا گھیراؤ اور شدید نعرے بازی، جمعرات کوکئی گھنٹے تک سخی حسن سے واٹر پمپ جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند رہی ملازمین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھےملازمین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں انکریمنٹ نہیں لگایا گیا جبکہ متعد ملازمین کی تنخواہیں ڈپٹی کمشنر نے بند کررکھی ہیں ۔ڈی ایم سی کے افسران و ملازمین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کا انتہائی تضحیک آمیز رویہ ہے،ڈی ایم سی ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے کیخلاف بے جا کارروائیوں کے باعث افسران وملازمین میں سخت اشتعال پھیلا ہوا ہے ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ کام چھوڑ ہڑتال پر غور کر رہے ہیں دریں اثناءشہری حلقوں، بلدیاتی افسران وملازمین نے سندھ حکومت اور اعلیٰ حکام سے ضلعی بلدیاتی اداروں میں غیر جانبدار اور بلدیاتی معاملات کی آگاہی رکھنے والے ایس سی یو جی افسران کو ایڈ منسٹریٹرز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

————https://jang.com.pk/news/847030?_ga=2.83784278.1910143481.1605854881-1251395335.1605854881—-