کورونا کی وباءکو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا اہم فیصلہ

کورونا کی وباءکو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا اہم فیصلہ

آرٹس کونسل کراچی کے معزز ممبران کے لیےخوشخبری،ممبران کی سال برائے 2019ءاور 2020ءکی سالانہ ممبر شپ فیس معاف کردی گئی ہے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

کراچی ( )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے COVID-19 کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ممبران کی سہولت کے لیے سال 2019ءاور 2020ءکی سالانہ ممبر شپ فیسں معاف کردی گئی ہے۔ تاہم وہ ممبران جنہوں نے سال برائے 2018ءاور اس قبل کی ممبر شب فیس ادا نہیں کی وہ 30 نومبر 2020ءسے پہلے ممبر شپ فیس کی مد میں اپنے واجبات کی ادائیگی کرکے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات برائے 2020ءکی ووٹر لسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں۔