قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ہیڈ آف سرجری پرویز چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی (نیوزرپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ہیڈ آف سرجری پرویز چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ڈاکٹر پرویز چوہدری نے گزشتہ روز اسپتال میں کرونا کے باعث سرجریاں معطل کی تھی،دوسری جانب ڈاکٹر پرویز چوہدری کی جگہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد بلال اعوان کو عارضی ہیڈ آف سرجری بنا دیا گیا ۔ ڈاکٹر پرویز چوہدری امریکہ سے تربیت یافتہ اور اسپتال میں لیفٹ وینٹریکل اسسٹ ڈیوائس پروگرام جاری کرنے والے سرجن ہیںان کو خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے سے ستارہ امتیاز بھی دیا جا چکا ہے۔