علی ظفر اور مہوش حیات کی کراچی کنگز کو مبارکباد

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین نے بھرپور انجوائےکیا، ساتھ ہی شوبز شخصیات نے بھی میچ دیکھا اور نتیجے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

پاکستان کے معروف اداکار و گلوگار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کنگز کو چیمپئن بننے پر مبارکباد دی اور لاہور قلندرز کی بھی فائنل تک پہنچنے پر تعریف کی
علی ظفر نے لکھا کہ وہ بھی لاہور سے ہیں، پیش گوئی کرنے میں جذبات کا عمل دخل نہیں ہوتا، ہم سب پاکستانی ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پی ایس ایل کے فائنل کو سنسنی خیز قرار دیا اور ٹوئٹر پر کراچی کنگز کو جیت پر مبارک باد دی
انہوں نے لکھا کہ کراچی کنگز کی جانب سے مرحوم کوچ ڈین جونز کو میچ جیت کر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین نے کراچی کنگز کو مبارک باد دی اور لاہور قلندرز کی بھی تعریف کی