نجی گاڑیوں میں 2افراد سے زائد افراد کے سفر پر پابندی


کرا چی (اسٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے نجی گاڑیوں میں زیادہ افراد کے سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے گاڑی میں 2 سے زائد افراد کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ تیسرے فرد کو گاڑی میں سفر کی اجازت صرف اسپتال یا کلینک جانے کی صورت میں ملے گی۔عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو دفاتر بلانے پر پابندی ہوگی۔ہدایت کے مطابق صرف ضروری اسٹاف کو دفاتر بلایا جائے اور آن لائن کام کو ترجیح دی جائے۔ خلاف ورزی پر منیجرز اور مالکان ذمہ دار ہوں گے۔ کرونا کیسز بڑھنے پر کسی بھی علاقے کو فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سے قبل رواں سال 14 مارچ کو نافذ کیے گئے کرونا سے متعلق ایس اوپیز پر دوبارہ سختی سے عمل کو لازمی قرار دیا گیا ہے
———–https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2020-11-08/page-2/detail-0———-